اس تصویر میں حریم شاہ کس کی گود میں بیٹھی ہیں ؟ خود ہی ایسا انکشاف کر دیا کہ حکومت لرزنے لگ جائے گی

  • January 1, 2020, 3:12 pm
  • Entertainment News
  • 445 Views

ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک نے اس وقت سوشل میڈیا کے علاوہ سیاسی حلقوں میں بھی ہلچل مچا رکھی ہے اور ہر طرف ان کے ہی چرچے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں ابھی شیخ رشید کے ساتھ مبینہ ویڈیو کال کا قصہ تھما نہیں تھا کہ ان کی ایک اور شخصیت کی گود میں بیٹھے ہوئے تصویر نے تہلکہ برپا کر دیاہے ۔


صحافی و کالم نگار فرخ شہباز وڑائچ کا نجی اخبار ” جہان پاکستان “ میں کالم شائع ہواہے جس میں انہوں نے اس تصویر کے حوالے سے ایسا انکشاف کر دیاہے کہ سن کر کئی بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ جائیں گی ۔صحافی فرخ شہباز کہتے ہیں کہ جب مجھے دونوں ٹک ٹاک سٹارز کے ساتھ انٹرویو کرنے کا موقع ملا تو اس وقت وہ لاہور کی عدالت میں پیشی بھگت کر آ رہی تھیں مگر قسمت ان پر مہربان ہوئی اور کئی وکیل فینز ان کا کیس لڑنے کیلئے آ گئے ۔

فرخ شہباز کا کہناتھا کہ حریم شاہ اسی طرح کی ایک تصویر میں کسی کی گود میں بیٹھی نظر آتی ہیں ، حریم شاہ کا کہناتھا کہ ”یہ بھی ایک اہم وزیر اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں ، آنے والے دنوں میں اس کی وزارت بھی میری ویڈیوز سے ہی جائے گی“ ،وہ کہتی ہیں” وزیر کانام آنے والے دنوں میں ظاہر کر دوں گی ۔“صحافی کا کہناتھا کہ مگر مشاہدہ کیا جائے تو مذکورہ شخص کو پہنچاننا ناممکن بھی نہیں ہے ۔ حریم نے بتایا کہ ”تصویر میں ، میں ان کی گود میں بیٹھی ہوں ، یہ میرے مشن کا حصہ ہے ، مشن کرتے وقت بعض دفعہ کئی لوگوں سے فرینک ہونا پڑتا ہے ، مذاق کرنا پڑتا ہے ، گو د میں بیٹھنا پڑ جاتاہے ،مگر ان سب باتوں کا کوئی مقصد ہوتا ہے۔“

صحافی نے لکھا کہ میرے سوال ” ویڈیو لیک کر کے کیا آپ حکومت گرانے جارہی ہیں ؟ کے جواب میں حریم شاہ کہتی ہیں ”مجھے عمران خان بہت پسند ہے ، وہ میرے لیڈر ہیں ، اگر وہ وزیراعظم نہ ہوتے تو یہ جتنے وزیر بنے ہیں ، میں ان سب کے کرتو ت عوام کے سامنے لے آتی مگر میں نہیں چاہتی عمران خان کی حکومت کو میری وجہ سے نقصان پہنچے ،شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے علاوہ ان سب وزیروں کی ایسی حرکتیں ہیں ، میں سامنے لاﺅں تو آپ پریشان ہو جائیں گے ، سچی بات یہ ہے بہت سی ویڈیوز میں نے عمران خان کی وجہ سے ہولڈ کی ہوئی ہیں ۔“