شیخ رشید کے تاحیات نااہل ہونے کا خطرہ

  • January 1, 2020, 3:08 pm
  • National News
  • 280 Views

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔حریم شاہ کے انکشافات کے مطابق شیخ رشید نے اُن کی دوست سے نکاح کر رکھا ہے۔حریم شاہ کے شیخ رشید پر لگائے جانے والے الزامات سچ ثابت ہونے کی صورت میں شیخ رشید کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے اور وہ سیاست سے نااہل بھی ہو سکتے ہیں۔
اردو سیاست کی رپورٹ کے مطابق اگر حریم شاہ کے الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو شیخ رشید سیاست سے باہر ہو سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق شیخ رشید کی کوئی بیوی نہیں ہے لیکن اگر ان کی کوئی بیوی نکل آتی ہے اور اپنا اور شیخ رشید کا نکاح نامہ دکھا دیتی ہے تو شیخ رشید نہ صرف جھوٹے ثابت ہو سکتے ہیں کہ بلکہ بیوی کا اپنے کمیشن میں اندراج نہ کرنے پر نا صرف پنڈی کی نشست سے نااہل قرار پا سکتے ہیں بلکہ دروغ گوئی کی وجہ سے تاحاہت نا اہل ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ویڈیو میں نے یا صندل خٹک نے نہیں بلکہ ہماری تیسری دوست نے وائرل کی۔حریم شاہ نے کہا کہ دونوں کے تعلق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔ شیخ رشید نے میری دوست کو ہرٹ کیا۔میری دوست نے غصے میں آکر وہ ویڈیو وائرل کی کیونکہ اس کا اور شیخ رشید کا کوئی پرسنل معاملہ چل رہا تھا،ان کے کسی بات پر اختلافات چل رہے تھے۔
جس کے بعد حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ۔ویڈیو میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ شیخ رشید نے میری دوست کے ساتھ نکاح متعہ کیا ہے۔ حریم شاہ نے کہا کہ اگر شیخ ر شید نے میر دوست سے نکاح کیا ہے تو اس میں میرا کیا قصور ہیں،میں نے تو ان سے نہیں کہا تھا کہ آپ کسی کو پسند کریں اور اس سے نکاح کریں۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ لڑکی بھی مجھے کہہ رہی ہے کہ میری شیخ رشید سے تمہاری وجہ سے دوستی ہوئی۔حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید نے خود بتایا کہ میں نے نکاح متعہ کیا ہے اس بات کی میں گواہ ہوں۔