یو اے ای ولی عہد کے دورہ پاکستان کی بڑی وجہ سامنے آگئی

  • January 1, 2020, 2:23 pm
  • National News
  • 258 Views

سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کیلئے دباوٴ ڈالنے پر غصے ہیں۔ صابر شاکر نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب پر غصہ ہے۔ حال ہی میں یو اے ای کے وزیر نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا ۔ بعدازاں سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا تاہم کوالالمپور میں عدم شرکت پر پاکستان نے تحفظات اور غصہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد یو اے ای کے ولی عہد زیدالنہان خود پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے آرہے ہیں۔
صابر شاکر کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے ولی عہد سمٹ میں شرکت نہ کرنے سے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے آرہے ہیں۔ واضح رہے کوالالمپورسمٹ کے بعد سعودی عرب نے او آئی سی کو فعال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی عرب نے او آئی سی کو فعال بنانے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ سعودی عرب نے کشمیر کے معاملے پر اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کا اعلان کردیا تھا ۔ سعودی عرب نے کشمیر کے معاملے پر اہم اجلاس اسلام آباد می بلانے کا فیصلہ کیا ۔

سعودی عرب کی جانب سے یقین دلایا گیا ہے کہ ترکی، انڈونیشیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت اہم اسلامی ممالک اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس وزرائے خارجہ کی سطح پر بلایا جائے گا جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی کرفیو اور شہریت کے حوالے سے منظور ہونے والے حالیہ بل کو زیرِ بحث لایا جائے گا۔ اجلاس میں بحرین ترکی، انڈونیشیا سمیت اہم اسلامی ممالک شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس پاکستان میں اپریل میں بلایا جائے گا۔ تاہم اس کے ساتھ ساتھ یو اے ای کے ولی عہد پاکستان کے تحفظات دور کرنے خود پاکستان آ رہے ہیں۔