حریم شاہ شادی شدہ نکلیں، ایک بیٹی کی ماں بھی ہیں

  • December 31, 2019, 4:11 pm
  • Entertainment News
  • 225 Views

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ شادی شدہ نکلیں۔تفصیلات کے مطابق انڈیپنڈنٹ اردو کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حریم شاہ کا تعلق ضلع مانسہرہ سےہے۔ضلع مانسہرہ میں حریم شاہ کے آبائی علاقے کے ایک سکول ٹیچر کا کہنا ہے کہ نہ صرف ہڈیالہ گاؤں بلکہ آس پاس کے دوسرے گاؤں کے رہائشی بھی حریم شاہ کا نام میڈیا میں آنے کیو جہ سے شرمندگی محسوس کر رہے ہیں۔
مذکورہ ٹیچر کے مطابق گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حریم شاہ نے ان کا نام ڈبو دیا ہے اور وہ کسی کو بتانے سے کتراتے ہیں کہ حریم شاہ کا تعلق اُن کے گاؤں سے ہے۔تاہم خود حریم شاہ کے خاندان کو ان کی شہرت یا بدنامی کی کوئی خاص پرواہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حریم شاہ کا اصل نام فضہ ہے۔
ان کے والد محکمہ جنگلات میں گارڈ کی حیثیت سے ملازم تھے جب کہ ان کے چچا ایک سکول میں بطور چپڑاسی کام کرتے ہیں اور ان کی والدہ قریبی گاؤں میں پرائمری سکول میں استانی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حریم شاہ نے مقامی سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی۔ان کی شادی اپنے خالہ زاد سے ہوئی تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی۔اس شادی سے حریم شاہ کی ایک بچی بھی ہے۔جب کہ دوسری جانب لِپ سنکنگ ایپ ٹِک ٹاک سے مقبول ہونے والی حریم شاہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی ورکر ہیں اسی لیے ویڈیوز بھی انہی کے ساتھ بناتی ہیں۔
ایک انٹرویومیں کہا کہ ہماری تصویریں ایڈٹ کی جارہی ہیں اور ہمیں دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔حریم شاہ نے کہاکہ میں نے ابھی تک کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی، اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی، ان معاملات کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میری ویڈیوز سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے، یہ انہی لوگوں سے پوچھیں۔حریم شاہ نے کہا کہ ان کی پوری فیملی تحریک انصاف میں شامل ہے،ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی خان صاحب کے ساتھ ہیں، میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں اور عمران خان کی فین ہوں۔حریم شاہ نے کہا کہ ان کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو باتیں آئیں ان کی تردید کر چکی ہیں اور یہ کہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں