کیا حریم شاہ حکومت گرانے والی ہیں؟

  • December 30, 2019, 1:58 pm
  • Entertainment News
  • 305 Views

پاکستان میں ٹک ٹاک ویڈیوز کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے. بہت سے لوگ انوکھے انداز اپنا کر دیکھنے والوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔ مگر ان سب سے مختلف طریقہ اپنایا دو لڑکیوں حریم شاہ اور صندل خٹک(حقیقی نام نہیں) نے ان کی ویڈیوز سرکاری دفاتر اور وزراء کے ساتھ منظر عام پر آئیں تو تہلکہ مچ گیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اینکر پرسن مبشر لقمان دونوں ابھی تک ایک دوسرے سے شدید ناراض ہیں، وجہ حریم شاہ کی وہ ویڈیو ہے جس میں حریم مبشر لقمان کے جہازدکھا رہی ہیں۔ٹک ٹاک ایپ سے شہرت پانے والی حریم اپنی دوست صندل کے ساتھ بیرون ملک ہیں۔ مجھے انٹرویو کے سلسلے میں جب ان دونوں لڑکیوں سے ملنے کا موقع ملا اس وقت صندل لاہور کی عدالت سے پیشی بھگت کر آرہی تھیں مگر قسمت ان پر ایسے مہربان ہوئی کہ ان کے کئی وکیل فینز ان کا کیس لڑنے کے لیے آگئے۔
دوسری طرف مبشر لقمان ان دونوں کا نام سن کر شدید غصے میں آجاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں ٹک ٹاک گرلز نے بدنام کر دیا ہے۔ حریم شاہ نے بتایا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے ان کی تیسری دوست سے نکاح متعہ کر رکھا ہے کچھ دن پہلے اس کا شیخ صاحب سے جھگڑا ہوا تو انہوں نے شیخ رشید کی کچھ ویڈیوز لیک کردیں۔ٹھہریے! حریم کا دعوی اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے بقول ان کے یہ ویڈیوز تو کچھ بھی نہیں ان کے پاس شیخ صاحب کی nude ویڈیوز موجود ہیں جو آنے والے دنوں میں ریلیز کی جاسکتی ہیں۔
حریم کہتی ہیں شیخ رشید ان کے ساتھ رابطے میں ہیں وہ معاملہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ جس لڑکی سے شیخ صاحب کا تعلق ہے وہ اس وقت لاہور میں موجود ہے۔ اسی طرح حریم ایک تصویر اپلوڈ کرتی ہیں جس میں وہ کسی کی گود میں بیٹھی نظر آتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے یہ بھی ایک اہم وزیر اور عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں۔ آنے والے دنوں میں اس کی وزارت بھی میری ویڈیوز سے ہی جائے گی، وہ کہتی ہیں وزیر کا نام آنے والے دنوں میں ظاہر کردوں گی مگر مشاہدہ کیا جائے تو مذکورہ شخص کو پہچاننا ناممکن بھی نہیں. تصویرمیں، میں ان کی گودمیں بیٹھی ہوں یہ میرے مشن کا حصہ ہے مشن کرتے وقت بعض دفعہ کئی لوگوں سے فرینک ہونا پڑتا،مذاق کرنا پڑتا گود میں بھی بیٹھنا پڑجاتا ہے مگر ان سب باتوں کا کوئی مقصد ہوتا ہے۔
میرے اس سوال پر ویڈیوز لیک کر کے کیا آپ حکومت گرانے جارہی ہیں؟ کے جواب میں حریم شاہ کہتی ہیں ''مجھے عمران خان بہت پسند ہیں وہ میرے لیڈر ہیں اگر وہ وزیر اعظم نہ ہوتے تو یہ جتنے وزیر بنے ہیں میں ان سب کے کرتوت عوام کے سامنے لے آتی مگر میں نہیں چاہتی عمران خان کی حکومت کو میری وجہ سے نقصان پہنچے۔شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے علاوہ ان سب وزیروں کی ایسی حرکتیں ہیں میں سامنے لاؤں تو آپ پریشان ہوجائیں گے۔
سچی بات تو یہ ہے بہت سی ویڈیوز میں نے عمران خان صاحب کی وجہ سے ہولڈ کی ہوئی ہیں“۔ سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کرنے کا دعوی کرنے والے بھولا ریکارڈ سے متعلق حریم کا کہنا ہے میں ایسے لوگوں کو منہ نہیں لگانا چاہتی وہ صرف میرا نام لے کر شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے. پاکستان واپسی کے سوال پر حریم شاہ کہتی ہیں ابھی تو ہم chill کر رہے ہیں جب جی چاہے گا لوٹ آئیں گے. حریم شاہ کی چند ویڈیوز نے کئی لوگوں کی نیندیں اڑا دی ہیں یہاں تک کہ سینئر سیاستدان شیخ رشید جو باقاعدہ ہفتے کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہیں اس مرتبہ وہ لاہور بھی نہیں آئے ابھی تک میڈیا کی نظروں سے بھی اوجھل ہیں۔
اس وقت تک حریم سوشل میڈیا پر مرکز نگاہ بنی ہوئی ہیں لوگ صرف ایک سوال پوچھ رہے ہیں حریم شاہ کیا کرنے والی ہے؟