ایک سال کے دوران پٹرول کی قیمت میں23روپےسے زائد اضافہ ہوا

  • December 26, 2019, 1:58 pm
  • Business News
  • 216 Views

2019 کے دوران پٹرول کی قیمت میں 23 روپے 2 پیسے اضافہ ہوا۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2019 کے دوران پیٹرول 23 روپے 2 پیسے فی لیٹر ،ہائی سپیڈ ڈیزل 18 روپے 42 پیسے ،لائٹ ڈیزل 7 روپے 15پیسے اورمٹی کا تیل 13روپے 37پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران پٹرول 90 روپے 97 پیسے سے 113 روپے 99 پیسے تک پہنچ گیا ۔
اور توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ سال پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 106 روپے 68پیسے سے بڑھ کر 125 روپے ایک پیسہ فی لیٹر ہو گیا ، لائٹ ڈیزل 75 روپے 28پیسے سے 82 روپے 43 پیسے ,مٹی کا تیل 82 روپے 98 پیسے سے 96 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گیا، تاہم نہ صرف پاکستان بلکے عالمی سطح پر بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضاف ہو ا۔
جس کے مطابق خام تیل کی قیمت 54 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا امکان 65 ڈالر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ سال کے شروع سے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 سے 3 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیڑ قیمت میں ساڑھے 3 روپے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ جب سے تبدیلی سرکار برسر اقتدار آئی ہے عوام کے لیے پریشانیوں کا باعث بنی ہوئی ہے۔
اب حکومت کی جانب سے عوام کے لیے نئے سال کا تحفہ پٹرول مہنگا کر کے دیا جا رہا ہے۔اس سے قبل وزارتِ خزانہ نے یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی تھی۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق پٹرول 25 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کا تیل 83 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2روپے40پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیاتھا۔