بلوچستان حکومت کا کوئٹہ سے زیارت روڈ دو رویہ کرنے کا فیصلہ

  • December 26, 2019, 10:54 am
  • National News
  • 281 Views

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ سے زیارت تک سڑک کو دو رویہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق زیارت میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے اعلان کیا کہ کوئٹہ سے زیارت تک روڈ کو دو رویہ کیا جائے گا، جب کہ زیارت میں ایل پی جی پلانٹ کی تنصیب کے لئے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ملک اور بالخصوص بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ خزانوں سے نوازا ہے، اس ملک میں قدرتی حسین مناظر سے استفادہ کیا جاسکتا ہے، ہم صوبے میں سیاحت کو فروغ دے کر مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔