عوام کیلئے نئے سال کا تحفہ ، پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے یا سستی؟ خبرآگئی

  • December 24, 2019, 12:24 pm
  • Business News
  • 169 Views

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2تا 3 رو پے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 3روپے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔عوام کا کہنا ہے جب سے تحریک انصاف بر سر اقتدار آئی ہے پریشانیوں کا باعث بنی ہوئی ہے۔اب حکومت کی جانب سے انہیں نئے سال کا تحفہ پٹرول مہنگا کر کے دیا جا رہا ہے۔اس سے قبل وزارتِ خزانہ نے یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی تھی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پٹرول 25پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کا تیل 83پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2روپے40پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے،جس کے بعد پٹرول کی قیمت 113 رو پے99پیسے کردی گئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 2روپے40پیسے کم کرکے 125روپے فی لیٹر کر دی گئی تھی،وزارتِ خزانہ نے لائٹ ڈیز ل آئل 2روپے90پیسے فی لیٹر کم کر کے 82روپے43پیسے کردی گئی۔ مٹی کا تیل 83پیسے سستا ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 96 ر وپے35پیسے کردی گئی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کا تعین 17فیصد جی ایس ٹی کی بنیاد پر کیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ماہ دسمبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کیلئے قیمتوں پر نظرثانی کی سمری پٹرولیم ڈویڑن کو ار سا ل کی تھی، پٹرولیم کے سیکٹر ڈویلپمنٹ کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا سمری کے مطابق اوگرا نے لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او)کی فی لٹر قیمت میں 2روپے 90پیسے 3.4فیصد، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2روپے 40پیسے 1.9فیصد، پٹرول کی قیمت میں 25پیسے 0.2فیصداور مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے 0.9فیصدکمی کی تجویز دی تھی جو منظور کر لی گئی ہے۔