خوشخبری!بلوچستان اور سندھ میں گیس کے نئے ذخائردریافت،لاکھوں کیوبک فٹ گیس نکل رہی ہے

  • December 23, 2019, 5:01 pm
  • National News
  • 292 Views

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری۔سندھ اور بلوچستان سے گیس کے ذخائر دریافت ہوگئے۔گیس کاذخیرہ بلوچستان کے ضلع قلات جبکہ سندھ کے ضلع خیرپور میں ملاہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اوربلوچستان میں گیس کے نئے ذخائردریافت ہوئے ہیں،گیس کے ذخائر بلوچستان کے ضلع قلات اور سندھ کے ضلع خیرپورسے ملے ہیں،جہاں لاکھوں کیوبک فٹ گیس نکل رہی ہے۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق قلات کے علاقے میں یہ پہلی دریافت ہے۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق قلات سے ایک کروڑ 7 لاکھ کیوبک فٹ گیس نکل رہی ہے جبکہ خیرپورسے 2 کروڑ 86 لاکھ مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے ۔