نیب نے احسن اقبال کو نارووال سپورٹس کمپلیکس سکینڈل میں گرفتار کر لیا

  • December 23, 2019, 5:00 pm
  • National News
  • 106 Views

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان نیب نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیر منصوبہ بندی اور لیگی رہنما احسن اقبال کو نارووال سپورٹس کمپلیکس سکینڈل میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے آج احسن اقبال کو ساڑھے گیارہ بجے طلب کیا گیا تاہم وہ آج تاخیر سے نیب کے دفتر پہنچے اور آنے سے قبل انہوں نے وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور اب انہیں نیب راولپنڈی کی جانب سے نارووال سپورٹس کمپلیکس سکینڈل میں باضابطہ گرفتار کر لیا گیاہے ۔احسن اقبال کو نیب کی جانب سے کل احتساب عدالت میں ریمارنڈ کیلئے پیش کیا جائے گا ۔ نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ احسن اقبال کے وارنٹ گرفتاری کو خفیہ رکھا گیا تھا۔

نیب ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ احسن اقبال کو نارووال سپورٹس کمپلیکس سکینڈل میں گرفتار کر لیاگیا ہے اور انہیں کل احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ ڈاکٹرز کی ٹیم کو معائنے کیلئے بلا لیا گیاہے ۔