بلوچستان کی جامعات کے بجٹ میں کٹوتی کیخلاف مظاہرہ

  • December 20, 2019, 4:42 pm
  • National News
  • 190 Views

مرکزی حکومت کی جانب سے جامعات کے بجٹ میں کٹوتی کےخلاف اساتذہ، آفیسرز اور ملازمین کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔

کوئٹہ میں اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن، آفیسرز اور ایمپلائز ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام مرکزی حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں کے بجٹ میں 50 فیصد سے زائد کٹوتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک بھر میں 200 کے قریب سرکاری جامعات میں 35 ہزار کے قریب اساتذہ کرام، آفیسرز اور ملازمین لاکھوں طلباء اور طالبات کو علم سے آراستہ کر رہے ہیں۔ ان سرکاری جامعات کو جدید تقاضوں سے آراستہ کرنے، اساتذہ اور دیگر ملازمین کو تنخواوں اور دیگر الاونسز کی ادائیگی کےلیے مرکزی اور صوبائی حکومتوں پر لازم ہے کہ مطلوبہ رقم کی فراہمی یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مرکزی حکومت نے اپنے پیش کردہ سالانہ بجٹ میں اپنے انتخابی منشور کے برعکس جامعات کے بجٹ میں 50 فیصد سے زیادہ کٹوتی کی جوکٹوتی تعلیم دشمنی، اساتذہ کرام، آفیسرز اور ملازمین کے معاشی استحصال کے مترادف ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالانہ بجٹ میں 4 ہزار ارب روپے میں ملک بھر کی جامعات کےلیے 43 ارب روپے مختص کیے، اساتذہ کرام کو حاصل 75 ٹیکس رعایت ختم کی گئی، تنخوائیں بڑھانے کے بجائے انہیں کم کیا گیا، الاونسز اور ٹائم اسکیل کے تحت ادائیگی بھی روک دی گئی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت فوری طور پر جامعات کے مالی بحران کے خاتمے کےلیے فنڈز فراہم