” لگ رہاہے کہ جج وقار سیٹھ پرویز مشرف کے ساتھ بہت انتقامی ذہن سے نمٹنا چاہتے ہیں“سینیٹرانوار کاکڑ

  • December 20, 2019, 10:41 am
  • National News
  • 162 Views

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹر انوا ر کاکڑ نے کہاہے کہ خصوصی عدالت کے جج وقار سیٹھ کے پیرا گراف 66سے ظاہر ہورہاہے کہ وہ پرویز مشرف کے ساتھ بہت انتقامی ذہن کے ساتھ نمٹنا چاہتے ہیں۔


نجی نیوز چینل 92نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سینیٹرانوار کاکڑ نے کہا کہ خصوصی عدالت کے جج وقار سیٹھ کے پیرا گراف 66سے ظاہر ہورہاہے کہ وہ پرویز مشرف سے بہت انتقامی ذہن کے ساتھ نمٹنا چاہتے ہیں۔ آئین کی بنیاد یہ ہے کہ آپ قرآن وسنت کےخلاف کوئی قانون نہیں بناسکتے ۔

انوار کاکڑ کا کہنا تھا کہ اگر جج آئین کے مطابق جاتے اور ایسا فیصلہ دیتے جس میں لاش کوگھسیٹنے اورتین دن لٹکانے کا ذکرنہ ہوتاتوہماری رائے اس رائے سے مختلف ہوتی جو اب دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی فوج کے لئے بے پناہ خدمات ہیں۔