وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نصب اللّٰہ مری کو صوبائی کابینہ سے برخاست کردیا

  • December 19, 2019, 11:08 am
  • Breaking News
  • 327 Views

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبائی وزیر نصب اللّٰہ مری کو صوبائی کابینہ سے برخاست کردیا۔

گورنر بلوچستان نے نصیب اللّٰہ مری کو کابینہ سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر نصب اللّٰہ مری کو صوبائی کابینہ سے برخاست کردیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال نے چند روز قبل نصب اللّٰہ مری سے محکمہ صحت کی وزارت کا قلم دان واپس لیا تھا۔