دیر میں پولیو ٹیم پر حملے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق

  • December 18, 2019, 12:31 pm
  • Breaking News
  • 184 Views

دیر میں پولیو ٹیم پر حملے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق

دیر لوئر کے علاقہ میدان میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میدان بیشی گرام میں پولیس ٹیم بنیادی صحت مرکز سے جارہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کی جس سے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

دونوں اہلکار پولیو ٹیم کی سیکورٹی کے لئے جا رہے تھے کہ فائرنگ کی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا