وزیراعظم کو تحفہ میں ملنے والی گاڑی کی قیمت تقریبا 38 لاکھ روپے

  • December 17, 2019, 11:12 am
  • National News
  • 174 Views

وزیراعظم کو تحفہ میں ملنے والی گاڑی کی قیمت تقریبا 38 لاکھ روپے، کار حوالگی کی تقریب اسلام آباد میں کی گئی، عمران خان کے بیرون ملک ہونے کے باعث مشیر خاص عبدالرزاق داود نے گاڑی وصول کی۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی طرف سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو تحفہ کے طور پر دی جانے والی گاڑی پروٹون ایکس 70 حکومت پاکستان کے حوالہ کردی گئی۔
پیر کو حوالگی کی تقریب میں پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم، ڈائریکٹر آف انٹرنیشنل پروموشنز خالد یوسف، وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل عبدالرزاق دائود نے شرکت کی تھی۔ اس موقع پر پروٹن گاڑیوں کے پاکستان میں آفیشل ڈسٹری بیوٹر الحاج آٹوموٹو کے چیئرمین شاہ جی گل آفریدی بھی موجود تھے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب میں دورہ پر آئے تو انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو پروٹن گاڑی بطور تحفہ میں دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالہ سے اب تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ملائیشیا کی طرف سے گاڑی حکومت پاکستان کے حوالہ کر دی گئی ہے۔ جبکہ بتایا گیا ہے کہ پروٹون ایکس 70 متعدد شاندار خصوصیات والی ایک بہت ہی بہترین گاڑی ہے۔ پروٹون ایکس 70 کی مارکیٹ قیمت 38 لاکھ روپے تک بتائی گئی ہے۔ ملائیشیا پاکستان میں پروٹوں گاڑیوں کا پلانٹ لگا رہا ہے اور پلانٹ کی تکمیل کے بعد جلد پروٹوں گاڑیاں پاکستان کی مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دی جائیں گی۔