سیاحت کے حوالے سے پاکستان دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا

  • December 16, 2019, 1:01 pm
  • Entertainment News
  • 172 Views

پاکستان کا دنیا میں پہلے نمبر پرپہنچ گیا ہے۔دنیا کے20 بہترین سیاحی ممالک کی فہرست میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیاحت کے معروف امریکی جریدے ’کونڈے ناسٹ ٹریولر‘ نے پاکستان کو سال 2020ء میں سیاحت کے لیے دنیا کا اولین بہترین ملک قرار دیا ہے۔ سیاحتی امور سے متعلق امریکا کے معروف میگزین کونڈے ناسٹ ٹریولر نے سال 2020ء میں تعطیلات میں دنیا پھرنے کے لیے 20 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کو اول درجے پر رکھا گیا ہے۔
میگزین کے مطابق طالبان کے ختم ہوتے ہوئے اثر و رسوخ، سیکیورٹی اور امن کی بحالی، نرم ویزا پالیسی، دنیا کے سب سے بلند پولو گراؤنڈ، شندور میلے، بلند پہاڑ، وادی کیلاش، ملکی ثقافت، تاریخی مقامات کی وجہ سے پاکستان کو اس فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
مذکورہ فہرست میں برطانیہ کو دوسرے، کرغستان تیسرے، ارمینیا چوتھے اور برازیل کو پانچویں نمبر پرہے۔

اسی طرح بالترتیب آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن، فرانس، سسلی، سینیگال، یو ایس ، لبنان، چین، ڈنمارک، برٹش ورجن آئس لینڈ، مراکش، پاناما، کروشیا اور جاپان آتے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر کے بہترین سیاحتی ممالک کی یہ فہرست سیاحوں، ٹریول بلاگرز، یوٹیوب وی لاگرز، میگزینز اور ایڈوینچرز کلب کی آراء اور تبصرے کے بعد بنائی جاتی ہے۔ منہ درجہ ذیل ویڈیومیں آپ ان ممالک کو دیکھ سکتے ہیں۔