قلات کے علاقے سوراب میں زلزلے کے جھٹکے

  • October 18, 2013, 3:27 pm
  • Breaking News
  • 117 Views

کوئٹہ ( آن لائن ) قلات کے علاقے سوراب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے سوراب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت 4.8ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کے جھٹکوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے اور باہر کھلی جگہ پر جمع ہوگئے۔تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی