فیس بک نے جماعت اسلامی کا آفیشل پیج بند کردیا

  • December 11, 2019, 1:14 pm
  • National News
  • 167 Views

فیس بک نے جماعت اسلامی کراچی کا آفیشل پیج بند کردیا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی صہیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پیج کشمیریوں کی حمایت پر بند ہوا۔ جماعت اسلامی کا آفیشنل پیج 5 لاکھ سے زائد فالوورز پر مشتمل تھا۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے ہزاروں ذاتی اکاؤنٹ اور پیجز کو بند کردیا گیا ہے۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ فیس بک کی ا س کھلم کھلا جانبداری و بھارت نوازی کا نوٹس لے اور فوری طور پر ان اکاؤنٹ اور پیجز کو بحال کیا جائے، ایسا نہ کرنے پر فیس بک کو پاکستان میں اپنے کاروبار سے روک دیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ فیس بک پاکستانی مارکیٹ سے اربوں ڈالر کما رہا ہے ،فیس بک کا ریجنل آفس بھارت کے شہر دہلی میں قائم ہے جہاں سے انڈین لابی کی حمایت جاری رکھتے ہوئے ان پاکستانیوں اور کشمیریوں کے اکاؤنٹ کو بند کیا جارہا ہے جو مظلوم کشمیریوں کی حمایت کررہے ہیں۔