ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی

  • December 11, 2019, 1:13 pm
  • Breaking News
  • 237 Views

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آپریشنل مصروفیات کی وجہ سے پشاور روانہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی پریس کانفرنس ملتوی ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرِ صدارت پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔

کور کمانڈر کانفرنس میں ملکی سلامتی کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں کا اعلان اور دیگر تفصیلات سے آج سہہ پہر 3 بجے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کرنا تھا، تاہم ان کی مصروفیت کی وجہ سے یہ پریس کانفرنس اب ملتوی کر دی گئی ہے۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس کل صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوئی تھی جو شام تک جاری رہی، 7 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس اہم کور کمانڈرز کانفرنس کی روایت کے برعکس پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی تھی۔