فرنٹیئر کور کے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

  • October 18, 2013, 3:26 pm
  • Breaking News
  • 100 Views

کوئٹہ (آن لائن) ڈیرہ بگٹی میں فرنٹیئر کور کے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے زیر زمین نصب کی جانے والے بارودی سرنگیں ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور کے عملے نے دیپال ایریا میں نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے سڑک کے کنارے نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے یہ بارودی سرنگیں سیکورٹی فورسز اور امن لشکر کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کی تھی فرنٹیئر کور کے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا