چنیوٹ میں اے ٹی ایم مشین سے سانپ نکل آیا

  • December 10, 2019, 10:33 pm
  • Breaking News
  • 206 Views

چنیوٹ (ویب ڈیسک ) اے ٹی ایم کارڈ چوری ہونے کے بعد اب ایک ایسا واقعے پیش آیا ہے جس نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔چنیوٹ میں اے ٹی ایم مشین سے سانپ نکل آیا،پیسے نکلوانے کے لیے آنے والا شہری خوفزدہ ہو گیا۔واقعے کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں اے ٹی مشین سے پیسوں کی بجائے سانپ نکل آیا، شہری نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوانے گیا تو دو فٹ کے سانپ نے اس کا استقبال کیا۔
اے ٹی ایم سے سانپ نکلنے پر شہری خوفزدہ ہو گئے۔شہری نے کال کر کے ریسکیو کو واقعے سے متعلق بتایا جس کے بعد ریسکیو نے زہریلے سانپ کو پکڑ لیا اور ایک بالٹی میں بند کر دیا۔اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد اکٹھی ہو گئی جنہوں نے اس واقعے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ اے ٹی ایم مشین سے پیسوں کی بجائے سانپ نکل رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ مزید کہا ہوا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
جب کہ دوسری جانب فراڈیوں نے ٹیکنالوجی کو مات دے دی ، سینکڑوں اے ٹی ایم کارڈ ز کا ڈیٹا چوری کرتے ہوئے کروڑ روپے لے اُڑے ، ذرائع کے مطابق ملک کے بعض اضلاع میں اے ٹی ایم مشینوں پر اے ٹی ایم کارڈز کا ڈیٹا چوری کیا گیا ہے جس سے جعلی اے ٹی ایم کارڈ بنائے گئے ہیں اور صارفین کے اکاونٹس سے ہزاروں اور لاکھوں روپے لے اُڑے ہیں بنوں میں یو بی ایل بنک صارفین متاثر ہو گئے جہاں سینکڑوں صارفین کے اے ٹی ایم کارڈ کا ڈیٹا ضائع ہو گئے ہیں جسے بنک عملہ نے بلاک کر دیا تاکہ مزید متاثر ہونے سے بچ سکیں ۔