چمن اور گرد و نواح میں بارش،سردی بڑھ گئی

  • December 9, 2019, 4:25 pm
  • Weather News
  • 187 Views

چمن سمیت شمالی بلوچستان میں پیر کے روز ہونے والے صبح سویرے بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔


پیر کے روز علی الصبح چمن، توبہ، اچکزئی، قلعہ عبداللہ اور گلستان سمیت کئی علاقوں میں بارش ہونے کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا۔ آسمان پرصبح سے چھائی کالی گھٹاؤں نے بھی منظر خوبصورت بنا دیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے بادل مزید برسیں گے، جس سے سردی بھی بڑھے گی۔

شہر میں بارش کے ساتھ بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ بھی جاری رہا، جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔