جہانگیر ترین کا جادو پھر چل گیا ،حکومت کی شدید ناراض اتحادی جماعت کے راضی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا

  • December 9, 2019, 10:27 am
  • National News
  • 504 Views

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جہانگیر خان ترین کا جادو ایک بار پھر چل ،حکومت کی ناراض اتحادی جماعت کے راضی اور گلے شکوے دور ہونے کے امکانات


پیدا ہو گئے ،پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے درمیان 12 دسمبر کو اسلام آباد میں مذاکرات پر اتفاق ہو گیا ہے،حکمران جماعت کی نمائندگی جہانگیرترین کریں گے جبکہ بی این پی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل دیگر رہنماؤں کے ہمراہ بلوچستان کے معاملات پر حکومتی جماعت سے حتمی بات چیت کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سردار اختر مینگل کے تحفظات دور کرنے کے لیے جہانگیر ترین نے سربراہ بی این پی ( مینگل) سے رابطہ کیا تھا اور اُنہیں بات چیت کی دعوت دی تھی،حکومت سردار اختر مینگل کی تمام شکایات دور کرنے کے لیے تیار ہو گئی ہے،حکومت کی طرف سے 12 دسمبر سے قبل بلوچستان کے بعض مسائل کے حل کے لیے بحالی اعتماد کے اقدامات کا اعلان متوقع ہے۔12 دسمبر کو بی این پی اور حکمران جماعت کے درمیان اہم امور پر بات چیت ہوگی،حکمران تحاد میں شمولیت کے معاہدہ اور لاپتہ افراد کے مسئلہ پر قانون سازی کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے بھی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ ان کا سردار اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اور حکمران جماعت بی این پی کے تمام جائز مطالبات کو پورا کرے گی اور ان کے تحفظات بھی دور کئے جائیں گے ۔یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی سردار اختر مینگل سے رابطوں کی خبریں منظر عام پر آ چکی ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ اگر اختر مینگل راستے سے ہٹ جائیں تو حکومت ایک دن بھی نہیں نکال سکے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سردار اختر مینگل جہانگیر خان ترین سے ان کی رہائش گاہ پر وفد سمیت ملاقات کر چکے ہیں اور جہانگیر خان ترین ،پرویز خٹک اور تحریک انصاف کی دیگر قیادت نے پہلے بھی ان کے ’تحفظات‘ دور کئے تھے جس پر سردار اختر مینگل نے بھی اطمنان کا اظہار کیا تھا ۔