سابق وزیر داخلہ بلوچستان سر فراز بگٹی کے خلاف 10سالہ بچی کے اغواء کا مقدمہ درج

  • December 9, 2019, 10:26 am
  • National News
  • 248 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ سر فراز بگٹی کے خلاف 10سالہ بچی کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سرفراز بگٹی کے خلاف کوئٹہ کے بجلی گھر تھانے میں پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ7 دسمبر کو وہ اپنی 10سالہ پوتی ماریہ علی کوان کے والد توکل علی سے ملانے کے لیے کوئٹہ کے فیملی عدالت لے کر گئی تھیں لیکن ماریہ کےوالد توکل علی بگٹی نے ماریہ علی کو اغوا کرلیا،ماریہ کے دادی کے بیان کے مطابق سال 2013میں ان کی بیٹی سحرش بی بی کا قتل ہوا تھا، جس کے بعد عدالت نے پوتی ماریہ کی کفالت کی ذمہ داری دادی کے سپرد کی تھی۔ درخواست گزار کے مطابق ہفتے کو عدالتی حکم کے مطابق ماریہ کو والد سے ملانے کے لیے فیملی کورٹ لائی تھی۔درخواست گزار کے مطابق بچی کا والد توکل علی ان کی پوتی کو بزور طاقت فیملی کورٹ سے لے کر بھاگ گیا تھا اور بچی ماریہ کو سرفراز بگٹی کے گھر لے گیا،مغویہ بچی ماریہ کی دادی نے اپنی درخواست میں توکل علی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔