مولانا فضل الرحمن کی لندن روانگی متوقع

  • December 6, 2019, 5:07 pm
  • Breaking News
  • 227 Views

لاہور (ویب ڈیسک) : سینئیر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اصل بند گلی میں پھنس گئے ہیں۔مولانا کے پلان اے،پلان بی ،پلان سی کے بعد اب پلان ڈی آ گیا ہے اور پلان ڈی ہے کہ بس اب ڈی پورٹ ہو جاؤ۔چونکہ مولانا فضل الرحمن یہ کہہ چکے ہیں کہ دسمبر میں حکومت نہیں ہو گی اور ہم دسمبر میں آخری راؤنڈ کھیلیں گے۔
فائنل راؤنڈ کھیلنے کے لیے مولانا کو اپنے اتحادیوں کی بھی ضرورت ہے۔مولانا نے آصف زرداری کو پیغام پہنچایا ہے کہ بلاول بھٹو کو ہماری سپورٹ کرنے کی ہدایت کی جائے۔جب کہ نواز شریف کو کہا گیا کہ شہباز شریف کو ہمارا ساتھ دینے کی ہدایت کی جائے ۔پیپلز پارٹی نے کچھ باتوں پر مولانا سے اظہارِ ناراضگی بھی کیا۔لیکن میرے خیال سے مولانا فضل الرحمن دسمبر میں کوئی احتجاج نہیں کریں گے کیونکہ دو بڑی جماعتیں ان ہاؤس تبدیلی چاہتی ہیں اور اس صورت میں مولانا کو کچھ نہیں ملے گا۔
نواز شریف کے باہر ہونے کی صورت میں بھی پارٹی ٹوٹ سکتی ہے۔اس صورتحال میں عمران خان کو بہت فائدہ ہو رہا ہے۔مولانا فضل الرحمن کی یہ صورتحال ہے کہ وہ کہتے ہیں میں اپنا سر دیوار میں مار دوں,میرا سر پھٹ جائے اور میں ہیرو بن جاؤں یا پھر دیوار گرا کر پہلوان بن جاؤں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان کو دیوار کے قریب نہیں جانے دیا جا رہا۔رانا عظیم کا مزید کہنا ہے کہ میرے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مولانا فضل الرحمن کچھ دنوں کے لیے برطانیہ بھی روانہ ہو سکتے ہیں جہاں پر ان کی نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔
۔واضح رہے کہ نواز شریف اس وقت لندن میں علاج کی غرض سے مقیم ہیں۔نواز شریف کے بھائی شہباز شریف بھی لندن میں مقیم ہے۔عدالت نے نواز شریف کو 6ہفتوں کے علاج کی غرض سے باہر جانے کی اجازت دے رکھی ہے۔