جنوبی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک، دو جوان شہید

  • December 6, 2019, 10:47 am
  • Breaking News
  • 148 Views

پاک فوج نے جنوبی وزیرستان آپریشن کے دوران مقابلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار اورسپاہی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

فورسز نے یہ آپریشن بویا کے چرخیل گاؤں میں کیا، چرخیل گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات تھیں، فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے میں فورسز کے دو اہلکار بھی شہید ہوئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں حوالدار شیر زمان اور سپاہی محمد جواد شامل ہیں۔