بلوچستان میں گاڑی الٹنے سے 12 افراد زخمی

  • December 5, 2019, 11:23 am
  • Breaking News
  • 197 Views

بلوچستان کے ضلع بولان میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ضلع بولان کی تحصیل مچھ میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی۔

حادثے میں زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کےلیے کوئٹہ سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں میں سکندر ولد عرض محمد، محمد فیصل ولد نبی بخش، غلام فاروق ولد نبی بخش، عابد علی ولد نبی بخش، محمد احمد ولد محمد فیصل، زیب النساء زوجہ محمد فیصل، ماہ رنگ بی بی زوجہ عابد علی، حیات بی بی زوجہ نبی بخش، محمد فاروق ولد نبی بخش، محمد حماد ولد فیصل، صفیہ بی بی دختر عنایت علی اور لائبہ بی بی دختر محمد زاہد شامل ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق شدید زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔