دعا منگی کو چھوڑنے اہل خانہ سے اڑھائی لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کر دیا ہے

  • December 5, 2019, 11:20 am
  • Breaking News
  • 346 Views

کراچی ( ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغواءہونے والی نوجوان لڑکی دعا منگی کو چھوڑنے اہل خانہ سے اڑھائی لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کر دیا ہے جو کہ پاکستان 38.8 ملین روپے بنتے ہیں ۔

دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دعا منگی کو ہفتے کی رات چار سے پانچ مسلح افراد نے ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی میں بارا بخاری میں ریسٹورنٹ کے قریب گاڑی میں اغواءکر لیا تھا ، اغواءکاروں نے دعا منگی کے ساتھ موجود ا س کے دوست حارث سومرو کو گولی ما ر کر زخمی بھی کر دیا تھا ۔ پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ لڑکی کے والدین سے اغواءکاروں نے واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کیا ہے ، انہوں نے گزشتہ تین روز میں تین مرتبہ رابطہ کیا اور لڑکی کی بازیابی کیلئے اڑھائی لاکھ ڈالر کی رقم بطور تاوان ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔

پولیس کے علاوہ خفیہ ایجنسیاں بھی لڑکی کو بازیاب کروانے کیلئے تحقیقات شروع کر چکی ہیں ،پولیس نے اس معاملے میں اب تک 22 مشکوک افراد کے بیانات بھی قلمبند کر لیے ہیں لیکن تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں ۔پولیس کو شبہ ہے کہ دعا منگی کو بسمہ کیس کے ملزمان نے اغواءکیا ہے ، بسمی کو رواں سال 11 مئی کو ڈیفنس سے اغواءکیا گیا تھا ۔