جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی کے بعد ماں بننے والی ارم کی بیٹی کے والد کا فیصلہ نہ ہو سکا ،دو ہفتوں سے ڈی این اے رپورٹ نہ آئی

  • December 5, 2019, 11:17 am
  • National News
  • 253 Views

جیکب آباد(ویب ڈیسک) جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی کے بعد ماں بننے والی ارم کی بیٹی کے والد کا فیصلہ نہ ہو سکا ،دو ہفتوں سے ڈی این اے رپورٹ نہ آئی ،پولیس ٹال مٹول سے کام لینے لگی ،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے کامور ا لائین محلہ میں اجتماعی زیادتی کے بعد ماں بننے والی 13سالہ ارم ابڑو نے بیٹی کو جنم دیا ہے جس کے والد کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے دو ہفتے قبل 13سالہ ارم ،اسکی بیٹی اور کیس میں نامز د ملزمان ظفر اللہ سرہیواور کامران پٹھان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے گئے جس کی رپورٹ تاحال نہیں آئی ہے اور تاخیر کا شکار ہو گئی ہے جبکہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں پولیس ٹال مٹول سے کام لینے لگی ہے اس سلسلے میں ایس ایچ او سول لائین تھانہ فداشیخ نے بتایا کہ نمونے لیبارٹری بھیج دیئے ہیں رپورٹ کب آئے گی اسکا علم نہیں ،کیس کا پکاچالان بھی پولیس نے عدالت میں تاحال پیش نہیں کیا ہے ۔