پاکستان نے نوازشریف کی واپسی کیلئے برطانیہ کو خط لکھ دیا

  • December 4, 2019, 11:57 am
  • Political News
  • 429 Views

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : حکومت پاکستان کی جانب سے برطانیہ کو ایک خط لکھا گیا تفصیل کے مطابق خط میں کہاگیا ہے کہ عدالت کی جانب سے سزا یافتہ نواز شریف ضمانت پر آپ کے ملک برطانیہ میں زیر علاج ہیں۔ خط میں پاکستان نے برطانوی حکومت سے درخواست کی ہے کہ نواز شریف کو علاج کے فوری بعد واپس پاکستان بھیجا جائے، وفاقی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے خط کیساتھ نواز شریف کے مقدمات اور ضمانت کی تفصیلات بھی بھیجی گئی ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے کچھ دن پہلے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ نواز شریف جس ملک میں بھی جائیں گے اس ملک کو نواز شریف کے حوالے سے خط لکھا جائیگا۔یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور کرتے ہوئے سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کردی تھی‘بعد ازاں حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر انڈیمنٹی بانڈز کی شرط رکھی تھی ، جس پر لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ انڈیمنٹی بانڈز کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کو بیان حلفی عدالت میں جمع کروانے پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف کو علاج کے غرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے ۔
تاہم اب کومت پاکستان کی جانب سے برطانیہ کو ایک خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کی جانب سے سزا یافتہ نواز شریف ضمانت پر آپ کے ملک برطانیہ میں زیر علاج ہیں۔ خط میں پاکستان نے برطانوی حکومت سے درخواست کی ہے کہ نواز شریف کو علاج کے فوری بعد واپس پاکستان بھیجا جائے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے لاہور ہائیکورٹ نے بیماری کی نویت پر 8ہفتے سے زائد مہلت کی بھی آپشن رکھی ہے۔