کوئٹہ میں شوہر نے مٹی کا تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی

  • December 3, 2019, 2:05 pm
  • Breaking News
  • 945 Views

کوئٹہ: باچاخان چوک پر شوہر نے مٹی کا تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گئی۔

کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا اور شوہر نے مٹی کا تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ثمینہ نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں (بی ایم سی) بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔