بلوچستان میں ایڈز کی مریضوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی، محکمہ صحت

  • December 2, 2019, 3:13 pm
  • National News
  • 168 Views

کوئٹہ: صوبائی ڈائریکٹرجنرل محکمہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 6000 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی ڈی جی محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر کمالان گچکی نے انکشاف کیا کہ صوبے میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، ایڈز کے عالمی دن پر آگاہی کے حوالے سے کل عوامی فیسٹیول کا انعقاد کیا جائےگا ۔

ڈی جی محکمہ صحت کے مطابق رواں برس کوئٹہ میں 1035 افراد میں ایڈز کے مریضوں کی تشخیص ہوئی، رواں برس ایڈز میں مبتلا حاملہ خواتین کی تعداد50 تک جا پہنچی، 9 جیلوں میں اسکیننگ کے دوران 36 قیدیوں میں ایڈز کا وائرس پایا گیا جب کہ 20خواجہ سراہوں میں بھی مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔