فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزیراطلاعات پنجاب کا قلمدان سونپ دیا گیا

  • December 2, 2019, 3:12 pm
  • National News
  • 133 Views

لاہور: رہنما پی ٹی آئی فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ صوبائی وزیراطلاعات پنجاب بنا دیا گیا ہے۔

لاہور میں انتظامی تبدیلیوں کے بعد سیاسی تبدیلیوں کا آغاز بھی ہوگیا ہے جس کے بعد سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ سے وزارت کا چارج دیدیا گیا ہے، فیاض الحسن چوہان کو کالونیز کی وزارت کے ساتھ اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا ہے جب کہ وزیراطلاعات کا چارج دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو رواں سال 5 مارچ کو ایک متنازعہ بیان پر وزیر اطلاعات کے منصب سے ہٹایا گیا تھا اور 5 جولائی کو دوبارہ وزیر بناکر کالونیز کا چارج دیا گیا تھا۔