پشاور میں بی آر ٹی لاہورکی نسبت بہت کم بجٹ میں بن رہا ہے، شوکت یوسفزئی

  • November 30, 2019, 10:53 pm
  • National News
  • 125 Views

پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پشاور میں بی آر ٹی لاہورکی نسبت بہت کم بجٹ میں بن رہا ہے، چیلنج کرتا ہوں آئیں اور بی آر ی منصوبے کی شفافیت کو دیکھیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بی آر ٹی بہت بڑا منصوبہ ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 23 مارچ کی ڈیڈلائن کے بعد کوئی ڈیڈلائن نہیں دی گئی، بی آر ٹی منصوبے کا ٹارگٹ 2020 تک ہے انہوں نے کہا کہ ایسی بات نہیں کہ بی آرٹی منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہوسکتا ہے آئندہ سال فروری تک بسیں چلادیں، بی آر ٹی منصوبے کا سول ورک مکمل ہوچکا ہے، ایشین ڈیولپمنٹ بینک کا مانیٹرنگ سسٹم ہے، مانیٹرنگ سسٹم کے تحت ایک کام مکمل کرکے دوسرے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پشاور میں بی آر ٹی لاہورکی نسبت بہت کم بجٹ میں بن رہا ہے، چیلنج کرتا ہوں آئیں اور بی آر ی منصوبے کی شفافیت کو دیکھیں۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں کے پی حکومت کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ نے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی روٹس پر چلنے والی بسوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر غلط پروپیگنڈے کی تردید کی تھی۔