عمران خان حکومت روز اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارتی ہے،نئے انتخابات جلد ہونے والے ہیں۔ جاوید ہاشمی

  • November 27, 2019, 2:24 pm
  • National News
  • 158 Views

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئیر سیاست دان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت روز اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارتی ہے۔اگلے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں۔شارجہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مریم نواز کو اپنے والد کی تیمارداری کے لیے جانا چاہئیے۔حکومت کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے حق میں ہوں مگر انتقام نہ لیا جائے۔
زرداری رو نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ " پاکستان کھپے" نے ملک کو تباہی سے بچایا۔مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا دھرنا دے کر جا نہیں چکے بلکہ آ چکے ہیں۔جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں،عمران حکومت روز اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات جلد ہونے والے ہیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں جاوید ہاشمی نے کہا تھا کہ عمران خان کو معلوم ہو گیا ہے کہ ان کی حکومت ناکام ہو چکی ہے ، آج کا دور آمریت کے دور سے بھی بدتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا مارشل لاء کا بدترین چہرہ ہے ۔لوگوں کو اظہار رائے سے روکا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متعددلیگی رہنما ئوں کو جیلوں میں بے گنا قید رکھا گیا ہے اور سب بہادری سے جیل کاٹ رہے ہے ۔
انہوںنے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اگلی باری میڈیا کی ہے اور انہیں بھی جیلوں میں ڈالا جائے گا،واضح رہے کہ جاوید ہاشمی پاکستان تحریک انصاف کا بھی حصہ رہ چکے ہیں تاہم بعد میں انہوں نے کچھ اختلافات کی بنا پر تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔تاہم ماضی میں وہ عمران خان کے انتہائی قریبی شخصیت مانے جاتے تھے۔پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد جاوید ہاشمی اکثر اوقات عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔