کوئٹہ سول اسپتال کا واحد ٹراما سینٹر 18 سرجنز سے محروم

  • November 25, 2019, 3:23 pm
  • National News
  • 173 Views

کوئٹہ: کوئٹہ کے سب سے بڑے سول اسپتال کا ٹراما سینٹر 18 سے زائد سرجنز سے محروم ہے، کمی کی وجہ سے سرجز کا کام دیگر عملے سے کام لیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے ایم ڈی ٹراما سینٹر سول اسپتال ڈاکٹر داؤد کاسی نے بتایا کہ سول اسپتال کے اس ٹراما سینٹر میں کم افرادی قوت کے ساتھ دن رات کام کیا جارہا ہے جبکہ دور جدید کی مشینری کے ہمراہ مریضوں کا علاج جاری ہے۔

ایم ڈی ٹراما سینٹر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس وقت ٹراما سینٹر میں کوئی بھی سرجنز دستیاب نہیں ہم دیگر ایف پی ایچ کو لے کر ان سے کام لے رہے ہیں، ٹراما سینٹر کو اس وقت تقریبا 18 سرجنز کی اشد ضرور ت ہے اگر یہ سرجنز مل جائیں تو کافی سہولت مل جائے گی۔
دوسری جانب ٹراما سینٹر كے باہر بیٹھے ہوئے مریضوں كے ساتھ آئے ہوئے تیمارداروں كے مطابق ٹراما سینٹر میں ان كے ساتھ ڈاكٹروں كا رویہ انہتائی نامناسب ہوتا ہے، انہیں بلا وجہ بدسلوکی کے ساتھ بار بار ٹراما سینٹر سے باہر نكال دیا جاتا ہے اور ساتھ ہی میڈیا پر ٹراما سینٹر میں داخلے پر پابندی كی وجہ سے میڈیا بھی اندرونی حقائق بہتر طور پر دكھانے سے قاصر ہے۔