چاغی ميں داخل ہونے والے دو قطری باشندے گرفتار

  • November 25, 2019, 3:22 pm
  • National News
  • 257 Views

چاغی: لیویز فورس نے چاغی میں داخل ہونے والے دو قطری باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

ڈپٹی كمشنر چاغی فتح خان خجک کے مطابق گزشتہ شب پدگ كے علاقے سے لیویز فورس نے دو قطری باشندوں كو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ چاغی ضلع میں داخل ہورہے تھے، ضلع چاغی میں زیادہ تر عربی اور قطری باشندے شكار كھیلنے كے لیے آتے ہیں۔

ان دونوں قطری باشندوں كے پاس چاغی میں شكار كھیلنے كا كوئی پرمٹ موجود نہیں تھا، قطری باشندے احمد عبداللہ عرار اور التانی عبد العزیز عبد اللہ كو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ كی جارہی ہے۔
ڈی سی چاغی كے مطابق پوچھ گچھ مكمل ہونے كے بعد قطری با شندوں كو مزید تحقیقات كے لیے محكمہ داخلہ كے حوالے كردیاجائے گا۔