مقتولہ حرا کے قاتل کے دوران تفتیش چونکا دینے والے انکشافات

  • November 25, 2019, 11:05 am
  • National News
  • 394 Views

لاہور(ویب ڈیسک) گلبرگ کی مقتولہ حراکے قاتل احسن ریاض نے دوران تفتیش چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں، ملزم احسن نے حرا کو ورغلا کردوستی کی اورزیادتی کی ویڈیو بھی بناتا رہا،حرا کو بداخلاقی کی ویڈیودکھا کر2سال تک بلیک میل کرتا رہا، ملزم نے بلیک میل کرکے حرا سے پیسے بٹورے اور زیورات بھی چوری کروائے۔
پولیس کے مطابق حراکے قاتل ملزم احسن ریاض نے دوران تفتیش واقعے سے متعلق انکشافات کیے ہیں کہ ملزم احسن ریاض مقتولہ حرا کا خالہ زاد بھائی اور بہنوئی ہے۔ملزم دوسال تک حرا کوبلیک میل کرتا رہا،ملزم احسن ریاض نے ورغلا کر حرا سے پہلے دوستی کی،ملزم مبینہ زیادتی کے ساتھ حرا سے پیسے بھی بٹورتا رہا، ملزم نے بلیک میل کرکے حرا سے زیورات بھی چوری کروائے۔
ملزم احسن مقتولہ حرا کو بداخلاقی کی ویڈیو دکھا کر بلیک میل کرتا تھا۔پولیس کو فون ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم احسن اورحرا کے درمیان اڑھائی ماہ کے دورا ن 12ہزار سے زائد میسجز، اور فون کالز کا تبادلہ ہوا۔قاتل احسن حرا کی سگی خالہ کا بیٹا اور دو بچوں کا باپ بھی ہے۔ملزم اور حرا کے گھر والوں میں اس معاملے پر ناچاقی بھی ہوتی رہی۔حرا کے گھر والے اسی لیے جلدی شادی کرنا چاہتے تھے۔
واضح رہے گلبرگ میں شادی سے دو روز پہلے قتل ہونے والی لڑکی حرا کا قاتل گزشتہ روز پکڑ لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزم کو اس کے موبائل فون ریکارڈ اور لوکیشن کی مدد سے گرفتار کیا۔ گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کا احسن عدنان مقتولہ کو پسند کرتا تھا، اسے قتل کرنے ایمن آباد سے لاہور آیا۔
ملزم احسن نے وقوعہ کی شام حرا کو فون کرکے گھر کے پاس قریبی پارک میں بلایا۔ دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے پہلے سے تیار منصوبے کے تحت مقتولہ کو فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم احسن سمیت دوملزم حراست میں ہیں، قتل سے کچھ دیر پہلے حرا نے ان دونوں رشتہ داروں سے طویل گفتگو کی اور میسجز کیے تھے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر مقتولہ کے والد اور کیس کے مدعی کوبھی شامل تفتیش کیا۔