بچی کو پہلے قتل کیا اور بعد میں نعش کو زیادتی کا نشانہ بنایا

  • November 25, 2019, 11:02 am
  • National News
  • 169 Views

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2019ء) 7سالہ بچی کے زیادتی قتل میں گرفتار ملزم چچا کی سفاکیت کے دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے ، ملزم نے بچی کو قتل پہلے کیا جبکہ زیادتی قتل کرنے بعد کی ، سفاک ملزم کی ہوس پھر بھی ختم نہ ہوئی تو اس نے مقتولہ کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، سماجی تنظیموں کی طرف سے زیادتی قتل کی واردات فوری ٹریس کرنے اور ملزم کی گرفتاری پر سی پی او کی کارکردگی کی تعریف ، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی پروفیشنل کمانڈ کی وجہ سے گلریز کالونی میں زیادتی قتل کی واردات کرنے والے مقتولہ کے حقیقی چچا ملز م نے پولیس کے سامنے دل ہلا دینے والے انکشافات کیے، جائے وقوعہ سے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزم ولی اللہ کو گرفتار کرنے والے ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل نے ایس پی پوٹھوہار سیدعلی کے ہمراہ سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بتایا کہ حقیقی بھتیجی کے ساتھ زیادتی اور قتل کی واردات میں ملزم کی زبانی ہونے والے انکشافات نے انسانیت کو لرزا دیا ہے ، سفاک ملزم ولی اللہ نے 7سالہ سدرہ بی بی کو پہلے اٹھانے کی کوشش کی تو ماں جاگ گئی جبک دوسری مرتبہ ملزم نے جب بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اٹھایا تو دم گھٹنے کی وجہ سے بچی نیم مردہ ہوگئی جو بعد میں جاں بحق ہوگئی ، ایس ایس پی نے کہاکہ میرے سمیت تفتیش سننے والے افسران کے اس وقت رونگٹھے کھڑے ہوگئے جب ملزم نے بتایا کہ اس نے بچی کو پہلے قتل کیا اور بعد میں نعش کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، ملزم نے کہا کہ میری جنسی حیوانیت اس قدر بے قابو ہوچکی تھی کہ میں نے حقیقی بھتیجی کی لاش کو زیادتی کے بعد اٹھا کر بدفعلی بھی کی، سی پی او محمد فیصل رانا نے یہ بے ہودہ داستان جرم سن کر خود جذباتی ہوگئے اور کہا کہ ایسے افراد رشتوں اور انسانیت کیلئے قلنک کا ٹکہ ہیں ، یہ داستان سن کر تو انسان کیا قانون بھی کانپ کر رہ گیا ، سی پی او نے ہدایت کی کہ سفاک ملزم کی بد اخلاقیوں پر مبنی ایک ایک قانون شکنی کو ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ صفحہ مثل پر لایا جائے تا کہ عدالت اسے ہر ایک بداخلاقی کے جرم میں قانون کے مطابق سزا دے سکے ، سی پی او نے پروفیشنل پولیسنگ کیلئے لرزہ خیز بد اخلاقی پر مبنی جرائم سامنے آنے پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل ، ایس پی پوٹھوہار سید علی ، اور اے ایس پی سول لائنز بینش فاطمہ کو شاباش دی اور ادھر وزیر اعلی پنجاب سے شاباش ملنے کے بعد بچیوں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی سماجی تنظیموں کی جانب سے فیصل رانا کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، سماجی تنظیموں کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ سی پی او محمد فیصل رانا ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل اور ایس پی پوٹھوہار سید علی راولپنڈی پولیس کے ایسے افسران ہیں جو کہ ملکی اور عالمی سطح کی پولیسنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔