بلوچستان سنجاوی فائرنگ: جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

  • November 21, 2019, 8:20 pm
  • Breaking News
  • 374 Views

بلوچستان کے علاقے سنجاوی سے اغواء ہونے والے دو افراد کی لاشیں ہرنائی کے علاقے سے برآمد کرلی گئیں جبکہ تنازعے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

تحصیل سنجاوی کےعلاقے سے اغواء ہونے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں ہرنائی کے پہاڑی علاقے تور خان سے برآمد ہوئیں۔

ڈی سی ہرنائی عظیم جان دمڑ کے مطابق دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، جس کے بعد ان کی لاشیں تور خان کے پہاڑی علاقے میں گہری کھائی میں پھینک دی گئی تھی۔

لاشیں لیویز فورس نے کھائی سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہرنائی منتقل کردیں۔لاشوں کی شناخت نعمت اللہ اور حبیب اللہ کے نام سے ہوگئیں۔

دوسری جانب واقعے میں زخمی ہونے والا نوجوان زکریا بلوچ کوئٹہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جس کے بعد سنجاوی تنازعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز سنجاوی کے علاقے میں پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد نے سیشن کورٹ لورالائی میں پیشی کے بعد دکی جانے والے 7 افراد کو گاڑی سے اتار کر فائرنگ کی تھی۔

فائرنگ سے موقع پر دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے جبکہ مسلح افراد دو افراد کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے جن کی لاشیں آج برآمد ہوئیں۔ واقعے میں زخمی ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج چل