وزیراعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا مستفعی

  • November 20, 2019, 3:00 pm
  • Breaking News
  • 159 Views

اسلام آباد (ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوسی یوسف بیگ مرزا مستعفی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔یوسف بیگ مرزا نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھیج دیا۔استفعیٰ میں کہا گیا ہے کہ یوسف بیگ مرزا ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یوسف بیگ مرزا وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے میڈیا تھے۔یوسف بیگ مرزا کے وزیراعظم عمران خان سے قریبی تعلقات بھی ہیں۔
وہ میڈیا میں بھی جانی پہچانی شخصیت مانے جاتے ہیں۔یوسف بیگ مرزا کو وزیراعظم کی قریبی شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے تاہم آج انہوں نے اپنے عہدے سے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا ہے۔یوسف بیگ مرزا 11دسمبر2018ء کو یوسف بیگ مرزا وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے میڈیا مقرر کیے گئے تھے۔یوسف بیگ مرزا کو اعزاز طور پر مقرر کیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کیا گیا۔یوسف بیگ مرزا سے متعلق یہ بھی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کیا جا سکتا ہے تاہم انہیں معاون خصوصی برائے میڈیا تعینات کیا گیا تھا۔