ایشیائی پیسیفک سمٹ؛ قاسم سوری کو کشمیر پر تقریر سے روکنے پر بھارت کی رسوائی

  • November 19, 2019, 1:26 pm
  • Breaking News
  • 99 Views

پنوم پن: ایشیائی پیسیفک سمٹ میں ہندوستانی وفد کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر ذلت اوررسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پن میں جاری ایشیائی پیسیفک سمٹ میں شرکت کررہے ہیں۔ اجلاس کے دوران قاسم سوری کو تقریب سے اظہار خیال کی دعوت دی گئی۔ جب وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کرنے لگے تو ہندوستان کے وفد نے انہیں کشمیر پر تقریر سے روکنے کی کوششیں کیں۔





عالمی فورم پر قاسم سوری کی کشمیر میں مظالم پر تقریر کے دوران ہندوستانی مندوب سے جھڑپ ہوئی۔ بھارتی پارلیمنٹیرین وجے جولی نے شور شرابا کیا جس پر سیکورٹی اسٹاف نے وجے جولی کو ہال سے اٹھا کر باہر نکال دیا۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے دلیری سے پوری تقریر کر ڈالی اور مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالتے ہوئے عالمی برادری کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔