وزیر ریلوے شیخ رشید کو دل کی تکلیف، آر آئی سی منتقل

  • November 18, 2019, 2:16 pm
  • Breaking News
  • 131 Views

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید کو دل کی تکلیف ہوئی ہے جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کو دل کی تکلیف ہوئی ہے۔شیخ رشید کو آر آئی سی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید لال حویلی میں لوگوں سے ملاقات کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں دل کی تکلیف ہوئی۔شیخ رشید کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔خیال رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید اب سے کچھ دیر قبل پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو بھی کر رہے تھے۔