بلاول بھٹو کچھ بھی کر لیں ’ابو‘ بچتے دکھائی نہیں دیتے، مراد سعید

  • November 18, 2019, 12:17 pm
  • National News
  • 104 Views

اسلام آباد: وفاقی وزیرپوسٹل اینڈسروسز مراد سعید نے کہاہے کہ بندہ کچھ بھی کر لے ابو بچتے دکھائی نہیں دیتے اگر بندہ لوٹی دولت واپس کردےتوابوکی خلاصی کےامکانات دکھائی دیتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئےوفاقی وزیر مواصلات مرادسعیدنے کہا کہ بندہ حادثاتی چیئرمین بنتا ہےتوپرچی کی ضرورت پڑتی ہے اور جب زیادہ پرچیاں ہوں تو بندہ باربارلانچ نہیں ہوپاتا۔

مراد سعید نے کہا کہ بندہ زرداری ہو توبھٹو کا نام لگانے سے بھی کام نہیں بنتا، بندہ صرف زرداری لکھےتولوگ سیدھاکرپٹ سمجھنےلگتےہیں۔

انہوں نےلکھا کہ بندہ عمران خان پرتنقید کرکےلیڈر بننے کی کوشش کرےتوبات نہیں بنتی، بندہ جتنی زیادہ تنقیدکرتاہےسندھ میں عوام کاحال پوچھاجاتاہے۔

وفاقی وزیر نےلکھا کہ بندہ این آراوکیلئے ’’مولوی صاحب‘‘کےکنٹینرپرپہنچ جاتاہے جب کنٹینرسےبھی کچھ نہیں ملتاتودوبارہ جمہوریت کادعویداربن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بندہ کچھ بھی کر لے ابو بچتے دکھائی نہیں دیتے، بندہ لوٹی دولت واپس کردےتوابوکی خلاصی کےامکانات دکھائی دیتےہیں۔






واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا، انھوں نے ٹویٹ میں لکھا ’میرا سوال اپنی جگہ موجود ہے، کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟‘

بلاول بھٹو نے 18 اگست 2019 کے اپنے بیان کا ویڈیو کلپ شیئر کر کے سوال دہرایا، ان کا سوال تھا کہ کیا عوام کو تبدیلی پسند آئی۔ انھوں نے مزید لکھا کہ اب نہ امپائر کی انگلی اٹھے گی نہ جعلی تبدیلی آئے گی، بلکہ صرف عوام کی مرضی چلے گی۔