اسلام آباد:دھرنےسےانتظامیہ کو60کروڑروپےکانقصان

  • November 18, 2019, 12:15 pm
  • National News
  • 108 Views

دو ہفتے کا آزادی مارچ عوام اور اداروں کے نقصان کی بھی لمبی داستانیں چھوڑ گیا۔ وفاقی پولیس، میٹرو بس اتھارٹی اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کو مجموعی طور پر 60 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکہ لگ گیا۔50 کروڑ روپے صرف سکیورٹی انتظامات پر لگ گئے۔ اس میں ساڑھے 19 ہزار اہلکاروں کےکھانےرہائش اور آنے جانے کا خرچہ بھی شامل ہے۔ایک لاکھ روپے ماہانہ کے حساب سے 8 کروڑ روپے تو صرف کنٹینرز کی مد میں واجب الادا ہیں۔میٹرو بس اتھارٹی کو بھی 5 کروڑ روپے کا نقصان ہوگیا ہے۔ دھرنےکے باعث 6 دن سستا بازار بھی نہ لگ سکا جس سے 2700 اسٹالز کی فیس کی مد میں انتظامیہ کو 74 لاکھ روپے نہ مل سکے۔