صدر مملکت کی کوئٹہ آمد، سڑکوں پر ٹریفک جام

  • November 18, 2019, 12:14 pm
  • National News
  • 184 Views

صدر مملکت کی کوئٹہ آمد، سڑکوں پر ٹریفک جام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، ان کی آمد کے موقع پر شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی، وزیراعلیٰ جام کمال خان، صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

صدر مملکت کی کوئٹہ آمد کے موقع پر ایئر پورٹ روڈ اور زرغون روڈ آمدورفت کے لیے بند کردی گئی۔

زرغون روڈ کی بندش سے ملحقہ علاقوں میں شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی اور ملحقہ سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ صدرعارف علوی کوئٹہ میں لائیواسٹاک ایکسپو کاافتتاح کریں گے، اس کے علاوہ وہ گورنر، وزیراعلیٰ اور کابینہ اراکین سے ملاقات بھی کریں گے ۔

اس موقع پر صدر پاکستان کو مختلف ترقیاتی منصوبوں اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔