’دونوں بھائیوں نے گردنیں عدالت کے شکنجے میں دیدیں‘

  • November 18, 2019, 12:13 pm
  • National News
  • 69 Views

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنی گردنیں عدالت کے شکنجے میں دے دی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میاں صاحب کی صحت کو بنیا د بناکر کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے، صحت مند نواز شریف کے ساتھ سیاسی میچ جاری رہے گا۔

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
’دونوں بھائیوں نے گردنیں عدالت کے شکنجے میں دیدی ہیں‘
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنی گردنیں عدالت کے شکنجے میں دے دی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میاں صاحب کی صحت کو بنیا د بناکر کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے، صحت مند نواز شریف کے ساتھ سیاسی میچ جاری رہے گا۔

عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فردوس عاشق

انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں نے اپنی گردنیں عدالت کے شکنجے میں دے دی ہیں،قانون ان کا پیچھا کرتا رہے گا۔ اُن کا کہنا ہے کہ جنوری میں ہونےوالی سماعت میں حکومت کےسوالات کو عدالت میں سنا جائے گا۔

دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھارتی ریٹائرڈ جنرل کی ٹی وی پر کشمیری خواتین کےساتھ زیادتی کی حمایت کے گھٹیا بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات قاتل اورغاصب مودی حکومت کے ان دعوؤں کی کھلی تردیدہیں کہ کشمیر میں زندگی معمول پر آگئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سلام پیش کرتےہیں اپنی کشمیری ماؤں اور بہنوں کوجنہوں نے جرات، شجاعت اوربہادری سے بھارتی جبر و ظلم کا مقابلہ کیا۔ جدوجہدآزادی میں ان کی قربانیاں اورخدمات تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہیں۔

انہوںنے کہا کہ اخلاق سے عاری اور فسطائیت سے بھرپور یہ سوچ مودی کے نازی ازم کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے ہیں۔

عالمی برادری بھارتی فوج کے ایسے ذہنی بیماروں اور انسانیت کے مجرموں کے خلاف سخت درعمل کا اظہار کرے۔