کوئٹہ میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید 4 زخمی

  • November 15, 2019, 9:35 pm
  • National News
  • 249 Views

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث دو اہلکار شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خیزئی چوکے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی خبر ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا بلیلی چیک پوسٹ کے قریب ہوا جس میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

شہید اور زخمی ہونے والوں میں حوالدار فرید شھید
حوالدارذاکر شھید
سپاھی مولانخش شھید
جی سی او اعظم زخمی
سپاھی راشد زخمی
سپاھی شیراعظم زخمی
لائیس نائیک ندیم شدیدزخمی
کوک داود زخمی شامل ہیں، جبکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ میں ٹھ سے نو کلو بارودی مواد موٹرسائیکل بم دھماکہ
واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔