پی ٹی آئی رہنماء ابرارالحق پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی کے چیئرمین مقرر

  • November 15, 2019, 6:13 pm
  • National News
  • 148 Views

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 نومبر2019ء) وفاقی حکومت نے گلوکارابرارالحق کوپاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی کا چیئرمین مقرر کردیا، ابرارالحق کو 3 سال کیلئے چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، صدر مملکت کی منظوری کے بعد ابرارالحق کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سابق چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ڈاکٹر سعید الٰہی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے، جبکہ قانون کے مطابق تعینات بندے کو اپنی مدت ملازمت پوری کرنا ضروری ہوتا ہے۔
کسی کو دوران ڈیوٹی یا عہدے کی مدت پوری ہونے کے بغیر ہٹایا نہیں جاسکتا، تاہم صدر مملکت نے ڈاکٹر سعید الٰہی کو عہدے سے ہٹا کرتحریک انصاف کے رہنماء اور گلوکار ابرارالحق کو تعینات کر نے کا فیصلہ کیا ۔ جس کے تحت گلوکارابرارالحق کوپاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا تین سال کیلئے چیئرمین مقرر کردیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ابرارالحق کو چیئرمین ریڈ کریسنٹ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ابرارالحق ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے اچھے چیئرمین ثابت ہوں گے۔


گلوکار ابرارالحق3 سال کیلئے چیئرمین مقرر، صدر مملکت کی منظوری کے بعد تقرری کا نوٹیفکیشن جاری