ماہانہ 4 لاکھ 48 ہزار روپے تنخواہ لینے والی معاون خصوصی

  • November 15, 2019, 5:36 pm
  • National News
  • 180 Views

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے عہدے کی قانونی حیثیت اور مراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔وفاقی وزراء، وزرائے مملکت مشیر ان اور معاونین خصوصی کو ملنے والی تنخواہ اور مراعات کی

تفصیلات بھی ایوان میں پیش کی گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کی طرف سے بتایا گیاہے کہ فردوس عاشق اعوان وزارت اطلاعات ونشریات کی انچارج وزیر نہیں ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہے۔ وزیر مملکت کو ماہانہ 4 لاکھ 6 ہزار ادا کئے جاتے ہیں ۔وزیر مملکت کے پاس سرکاری گھر نہ ہونے کی صورت میں اسے ماہانہ 93 ہزار سات سو روپے ادا کئے جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر اور مشیر ان کو ماہانہ 4 لاکھ 48 ہزار کی ادائیگی کی جاتی ہے ۔

سرکاری گھر نہ ہونے کی صورت میں وزرا کو ماہانہ ایک لاکھ تین ہزار روپے ادا کئے جاتے ہیں۔ وزرا اور وزرائے مملکت کو سرکاری دوروں کے دوران تین ہزار یومیہ الاونس کی ادائیگی بھی کی جاتی ہے ۔وزراء وزرائے مملکت ،مشیران اور معاونین خصوصی کو ذاتی اور خاندان کے استعمال کے لئے گاڑی سیکیورٹی گارڈز کی سہولت بھی دی جاتی ہے ۔ گھر میں چار اے سی ہیٹرز اور ٹیلی فون کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔